پاکستان اور امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی

2017-10-09 15:12:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہاہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان کئی عشروں پرمحیط تعلقات جمہوری ، سیاسی اور تاریخی بنیادوں پرقائم ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان محض صرف افغانستان کے تنازعہ کے تناظر میں ان تعلقات کاتعین نہیں کیاجاسکتا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت متعددمعاملات پر باہمی رابطوں کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ پاکستان ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ سے نبرد آزما ہے۔  وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کی حکومت کے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کاحصہ ہے جس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کراناچاہیے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اورانہوں نے افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان کے دور یکی دعوت دی ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی ترقی پرمبنی پالیسیوں کی پاسداری کرتے ہوئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کام کررہے ہیں۔

 


شیئر

Related stories