سی پیک کی وجہ سے پاکستان اقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن چکاہے،مشاہد حسین

2017-10-10 19:21:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


 چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستا ن اب تجارتی اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن چکاہے ۔ ایک انٹرویو انہوں نے کہاکہ سی پیک ملک میں ترقی اوراقتصادی انقلاب لائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے مکمل طورپر ایک فائدہ مند منصوبہ ہے اور اس سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کاآغازہوگا۔مشاہد حسین سید  نے کہاکہ چین پاکستان کاسدابہادر دوست ہے اوراس نے سی پیک کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو دونوں ملکو ں کے درمیان سب سے بڑی دوطرفہ سرمایہ کاری ہے


شیئر

Related stories