پاکستان مسلسل دوسری بار پھر انٹرنیشنل اسلامک نیوز ایجنسی کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب

2017-10-16 16:05:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

    جدہ (آئی این پی )پاکستان مسلسل دوسری بار انٹرنیشنل اسلامک نیوز ایجنسی کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ، یہ اسلامی تعاون تنظیم کا ذرائع ابلاغ کاشعبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک تعاون کی تنظیم کے شعبہ ابلاغ کی شاخ انٹرنیشنل اسلامک نیوز ایجنسی(اینا) کی ایگزیکٹو کونسل کا مسلسل دوسری مدت کے لئے رکن نامزد ہو گیا ہے ، یہ نامزدگی اتوار کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں اختتام پذیر ہونے والی تنظیم کے پچیسویں اجلاس کے دوران کی گئی ہے۔اینا کی ایگزیکٹو کونسل اور اس کے جنرل اسمبلی کے پانچویں سیشن کی صدارت اینا کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور سعودی وزیر برائے ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کر رہے تھے۔اس موقع پر او آئی سی کے رکن ممالک کے خبررساں اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاسوں میں ایجنسی کو فعال بنانے اور اینا کو ذرائع ابلاغ کے شعبے میں مزید موثر کردار ادا کرنے کے لئے فیڈریشن آف ایجنسیز (ایف این اے)میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے کو زیربحث لایا گیا۔ او آئی سی پروگرام 2025کے تحت جامع ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال سمیت فلسطینیوں کے نصب العین کی حمایت اور دہشت گردی کیخاتمے کیلئے رکن ملکوں میں خبررساں اداروں کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔


شیئر

Related stories