پاکستان 3سال کیلئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

2017-10-17 16:20:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کو تین سال کیلئے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا، ایشیا بحرالکاہل سے افغانستان، قطر اور نیپال کو بھی یواین ایچ سی آر کا رکن منتخب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی انسانی حقوق سے متعلق اپنے ذیلی ادارے سینتالیس رکنی ہیومن رائٹس کونسل کیلئے ہر تین سال کیلئے پندرہ ارکان کا انتخاب کرتا ہے۔ دوہزار اٹھارہ سے دوہزار بیس تک کیلئے پاکستان، افغانستان، قطر اور نیپال کو رکن منتخب کرلیا گیا۔ یواین سی ایچ آر کے ایشیا پیسیفک گروپ کے تیرہ ارکان کیلئے چار ارکان کا انتخاب ہوا۔خفیہ ووٹنگ کے دوران پاکستان کو ایک سو اکیاون، افغانستان کو ایک سو تیس، قطر کو ایک سو پچپن اور نیپال کو ایک سو چھیاسٹھ ووٹ ملے۔ یواین ایچ سی آر رکن ممالک اقوام متحدہ کے رکن ممالک میں انسانی حقوق کا جائزہ لیتے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتے ہیں اور رپورٹس جاری کی جاتی ہیں۔


شیئر

Related stories