آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

2017-10-17 16:24:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ریاض(آئی این پی )پاکستان کے  آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع میجرجنرل طلال عتیبی ،پاکستانی ملٹری اتاشی بریگیڈیئرشاہد منظوراور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔یاد رہے گزشتہ سال اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کا پہلا بین الاقوامی دورہ بھی سعودی عرب کا تھا، ریاض میں ہونے والی ان ملاقاتوں کے دوران حرمین شریفین کے تحفظ ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور علاقائی استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا۔


شیئر

Related stories