یشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کی حد بڑھا دی
2017-10-18 18:24:32
اسلام آباد (آ ئی این پی ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے نجی شعبے کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حد ستر کروڑ ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کر دی ہے۔یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔یہ اضافہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور گزشتہ چار سال کے دوران حکومت کی طرف سے کی گئی اقتصادی اصلاحات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں ترقیاتی پروگراموں کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک کی مسلسل حمایت پر بنک کی تعریف کی۔