پاک افغانستان تعاون اور رابطوں سے اپنے مشترکہ دشمن کو شکست دے سکتے ہیں،پاک آرمی چیف

2017-10-18 18:25:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روالپنڈی (آئی این پی ) پاک فوج  کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان خطے میں پائیدار امن اوراستحکام کیلئے مشترکہ دشمن کو ملکر شکست دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر ) کے مطابق انہوں نے کہاکہ افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں جو عزم اور جرات کے ساتھ دہشت گردی کامقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ  کااظہار کیا۔


شیئر

Related stories