وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے 3روزہ دورے پر ترکی روانہ پاکستانی

2017-10-19 17:27:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے لئے 3روزہ دورے پر  ترکی روانہ ہوگئے' تنظیم کا آٹھواں اجلاس نومبر 2012 میں اسلام آباد میں ہوا تھا' وزیراعظم ڈی ایٹ کی سربراہی ترکی کے حوالے کریں گے' کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی رکن ملکوں کے سربراہان ے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  ترکی کے3روزہ دورے پر   روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم استبول میں ہونے والی ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔  بنگلہ دیش' مصر' انڈونیشیا' ایران ' ملائشیا' نائیجیریا' پاکستان اور ترکی ڈی ایٹ کے رکن ہیں۔  تنظیم کا آٹھواں اجلاس نومبر 2012 میں اسلام آباد میں ہوا تھا وزیراعظم ڈی ایٹ کی سربراہی ترکی کے حوالے کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی رکن ملکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔


شیئر

Related stories