پاکستان اور ترکی کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

2017-10-22 18:08:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

استنبول (آئی این پی ) پاکستان اور ترکی  کے مابین  توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق ہو گیا ۔پاکستانی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ترکی کے توانائی اور قومی وسائل کے وزیر بیرٹ البراک سے استنبول میں ملاقات کی۔نویں ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں توانائی کے شعبے سے متعلق مختلف امور اور اس شعبے میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون بڑھانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اپنے توانائی کے شعبہ کو بہتر بنانے میں ترکی کے تجربات سے کافی فائدہ اٹھایا ہے۔پاکستان اپنے توانائی کے مختلف ذرائع خصوصا متبادل توانائی پر خصوصی توجہ دے رہاہے۔


شیئر

Related stories