پاکستان کی وفاقی حکومت کی ضلع بنوں میں باران ڈیم کی توسیع کے لئے پانچ ارب 20 کروڑ روپے کی منظوری دیدی

2017-10-22 18:09:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پشاور (آئی این پی )پاکستانی وفاقی حکومت نے  بنوں میں باران ڈیم کی توسیع کے لئے پانچ ارب 20 کروڑ روپے کی منظوری دیدی ،بہ تین سال میں مکمل ہوگا، تکمیل سے  ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت لائی جائے گی۔  تفصیلا ت کے مطابق  وفاقی حکومت نے ضلع بنوں میں  باران ڈیم کی توسیع کے لئے پانچ ارب 20 کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے یہ  منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا۔ ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت لائی جائے گی۔یہ ڈیم ایک سیاحتی مقام بھی کہلائے گا۔


شیئر

Related stories