پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکی کے جنگی ہیلی کاپٹر ٹی129کو اڑا کر تجرباتی پرواز کی

2017-10-23 16:41:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

استنبول(آئی این پی) پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکی کے جنگی ہیلی کاپٹر ٹی129کو اڑا کر تجرباتی پرواز کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ترکی کی دفاعی پیداوار کی صنعت کا شمار دنیا کی بہترین صنعتوں میں ہوتا ہیجس کا کوئی مقابل نہیں ہے، ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے ترک حکام سے بات چیت جاری ہے اور پاک فوج بھی ہیلی کاپٹر کی خریداری کا جائزہ لے رہی ہے۔

ترک ایوی ایشن حکام نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹی  129 ہیلی کاپٹر کی فنی خصوصیات اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔ترک حکام  کا کہنا تھا کہ   ٹی 129 کم وزن کا جنگی ہیلی کاپٹر ہے جو میزائل اور گنز سے لیس ہے۔


شیئر

Related stories