پولیو وائرس کے خاتمے سے پاکستان میں 5 لاکھ افراد معذوری سے بچ گئے،پاکستانی وزیراعظم

2017-10-24 16:22:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولیو  وائرس کے خاتمے کے باعث پاکستان میں 5 لاکھ افراد معذوری سے بچ گئے' پاکستان پولیو وائرس  کے حامل آخری تین ملکوں میں شامل ہے' ہمیں عزم کرنا ہے کہ پاکستان میں پولیو وائرس پھر کبھی پیدا نہ ہو' انسداد پولیو کاوش میں ''صحت محافظ'' کی خدمت قابل تعریف ہیں' تین دہائیوں کی مسلسل کوششوں سے پولیو کے مکمل خاتمے کے قریب ہیں۔  منگل کو وزیراعظم نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے ہدف کے قریب ہیں ۔ حکومت پولیو کے خلاف فیصلہ کن مرحلے کو جیتنے کے لئے پرعزم ہے۔  یقینی بنائیں گے کہ آئندہ کسی بچے کو پولیو کا مرض  لاحق نہ ہو۔ دنیا سے پولیو وائرس کے خاتمے کے باعث ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد معذوری سے محفوظ رہے۔ 

شیئر

Related stories