کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پاکستان میں ثقافتی پرفارمنس کا انعقاد

2017-10-26 16:26:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے صدر دفتر ، پاکستان کی فیصل آباد ایگریکلچر یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور  چین کی ساوتھ سینٹرل یونیورسٹی فار نیشنیلٹیز   کے زیراہتمام پچیس تاریخ کو ایک تقریب  پاکستان کے  شہر فیصل آباد میں چائنا ریلوے ٹونٹی بیورو گروپ کے پروجیکٹ کے کیمپ میں منعقد ہوئی۔چین کی  ساوتھ سینٹرل یونیورسٹی فار نیشنیلیٹیز   کے ایک ثقافتی  طائفے نے تعمیراتی پروجیکٹ میں مصروف چینی اور پاکستانی مزدوروں کے لیے  شاندار پرفارمنس پیش کی۔
کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا صدر دفتر ہر سال پوری دنیا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹس میں ثقافتی پرفارمنس کا اہتمام کرتا ہے ۔  اس طرح کی  پرفارمنس کا یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ انعقاد تھا۔

شیئر

Related stories