صدر پاکستان جناب ممنون حسین کا شی جن پھنگ کے نام مبارک باد کا پیغام
پاکستان کے صدر مملکت جناب ممنون حسین نے جناب شی جن پھنگ کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے ، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے آپ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری دوبارہ منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آپ کی نظریاتی قیادت میں چین نے دنیا کی اقتصادی اور فوجی طاقت کا مقام دوبارہ حاصل کیا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں چین نے انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں بہت اچھا کام کیا ہے. چینی عوام کی کامیابیاں دنیا کے باقی ترقی پزیر ممالک کے لوگوں کے لئیے راہنمائی اور حوصلہ افزائی کا باعث ہیں ۔آپ کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو عالمی اقتصادی اور سیاسی غیر یقینی کے لئے عملی حل پیش کرتا ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری اس کا فلیگ شپ منصوبہ بھی ہے ۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ ہم ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام ، ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر عملدرآمد کرنے کے لئیے ،چینی عوام اور حکومت کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں اور ہم اپنے تمام وسائل دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے کو فروغ دینے کی کوششوں کے لئیے استعمال کرتے ہیں۔
صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں پر امید ہوں کے آپ کی راہنمائی میں چینی لوگ کی قومی تعمیر اور اعتدال پسند خوشحالی معاشرے کا خواب ضرور پورا ہو گا۔