پاکستان کے وزیر اعظم جناب شائد خاقان عباسی کا شی جن پھنگ کے نام مبارک باد کا پیغام
پاکستان کے وزیر اعظم جناب شائد خاقان عباسی نے جناب شی جن پھنگ کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں ۔ آج، چین عالمی تجارت اور تجارتی رابطوں اور ترقی میں سب سے نمایاں ہے۔ چین، ایک باہم، منصفانہ اور ہم آہنگ عالمی حکمرانی کا احساس اجاگر کرنے کے لئے کوششیں اور مشترکہ خوشحالی اور تعاون پر مبنی، ترقی پذیر دنیا کی نمائندگی کرتا ہے. ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو اور چین پاکستان اقتصادیراہداری انہی برابری کے تعلقات کی تصویریں ہیں ۔
چین اور پاکستان کے تعلقات کو پاکستانی معاشرے کے تمام شعبوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔پاکستانی عوام اور حکومت ، چین کے ساتھ دوطرفہ سٹریٹیجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئیے ایک ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہم آپکو ،امن اور ترقی کے اپنے مشترکہ مقاصد کو نافذ کرنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر پر امید ہوں کے آپکی قیادت میں چینی قوم ،سماجی - اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے کے پھل حاصل کرتے رہیں گئے اور انکی ترقی کا خواب ضرور پورا ہو گا ۔