چینی صنعتوں کے پاکستان منتقل ہونے سے نوکریاں ملیں گی، گوادر میں بجلی کے منصوبے کی اگلے مہینے گرائونڈ بریکنگ ہو گی
2017-10-26 19:28:17
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کے پاکستان منتقل ہونے سے نوکریاں ملیں گی، گوادر میں بجلی کے منصوبے کی اگلے مہینے گرائونڈ بریکنگ ہو گی، نواز شریف پاکستان ضرور واپس آئیں گے۔بدھ کو سی پیک منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہے، آپریشن رد الفساد امریکہ کیلئے نہیں پاکستان کیلئے ہے، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، نواز شریف ضرور پاکستان واپس آئیں گے، دہشت گردی افغان وار کے ثمرات ہیں، سی پیک پر اگلی پاک چین جے سی سی میٹنگ 21نومبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔