پاکستان کی جنوبی اوروسطی ایشیا کو ملانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش

2017-10-28 16:30:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دوشنبے(آئی این پی )پاکستان کے  وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے خطے میں روابط کی بہتری کیلئے وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون پروگرام کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کااعادہ کیاہے۔وہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں  کیریس کی سولہویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع واضح کرتے ہوئے انہوں نے خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے علاقائی روابط میں پاکستان کے کردار کواجاگر کیا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان توانائی ،تجارت اور نقل وحمل کے شعبوں میں کیریس کی خصوصی توجہ کی حمایت کرتاہے۔اس سے پہلے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزارتی کانفرنس کاافتتاح کرتے ہوئے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے اورغربت کے خاتمے کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کو فروغ دینے کیلئے اپنی حمایت کااظہار کیا۔

شیئر

Related stories