پاکستان اور امریکہ کے تعلقات لچکدار ہیں، اعزاز چوہدری
2017-10-29 16:58:54
نیو یارک (آئی این پی ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات لچکدار ہیں،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنا چاہیے۔ اتوار کو نیو یارک میں پاک امریکا کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان اور امریکہ کے تعلقات لچکدار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر پاکستان سے متعلق متضاد حقائق پیش کررہے ہیں تاہم ہم یہ غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنا چاہیے۔