پاکستان کے قبائلی علاقوں کے عارضی طورپر بے گھر95 فیصد افراد آبائی علاقوں کو واپس چلے گئے

2017-10-29 17:00:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پشاور (آئی این پی )پاکستان کے  قبائلی علاقوں کے عارضی طورپر بے گھر95 فیصد افراد اپنے آبائی علاقوں کو واپس چلے گئے، مزید 17ہزار خاندانوں کی واپسی کاعمل رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا،وفاقی حکومت واپس جانیوالے ہر خاندان کو 25 ہزار روپے نقد اور چھ ماہ کا راشن فراہم کررہی ہے۔ فاٹا   ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق قبائلی علاقوں کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے 95 فیصد لوگ اپنے آبائی علاقوں میں واپس چلے گئے ہیں۔ عارضی طور پر بے گھر تین لاکھ 20 ہزار خاندان اپنے علاقوں میں واپس چلے گئے ہیں۔شمالی وزیر ستان اور خیبر ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے مزید 17ہزار خاندانوں کی واپسی کاعمل رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔وفاقی حکومت واپس جانے والے ہر خاندان کو 25 ہزار روپے نقد اور چھ ماہ کا راشن فراہم کررہی ہے۔

شیئر

Related stories