پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم قدم،پاک فضائیہ، سعودی ، ترکی کی انسداد دہشتگردی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

2017-10-29 17:48:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

اسلام آباد(آئی این پی ) پاک فضائیہ کی پہلی کثیر الملکی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں مکمل ہو گئیں،  ایئرچیف نے سعودی جنگی طیارے میں بیٹھ کر مشق کے اختتامی مشن میں شرکت کی،مشقوں میں فائٹر پائلٹس اور تکنیکی عملے نے انسداد دہشتگردی کے خلاف فضائی جنگ کیلئے خصوصی تربیت حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم قدم، پاک فضائیہ، سعودی عرب اور ترکی کے پائلٹس اور تکنیکی عملے نے پندرہ روزہ تک انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فضائی مشقیں کیں۔ ایئرچیف نے سعودی جنگی طیارے میں بیٹھ کر مشق کے اختتامی مشن میں شرکت کی۔دو  ہفتوں تک جاری رہنے والی مشقوں کو ایسز میٹ کا نام دیا گیا تھا۔ ترک فضائیہ اور رائل سعودی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیاروں، پائلٹس اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیا۔شرکا کو ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلنس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 16 سے 28 اکتوبر تک کثیر الملکی فضائی مشقوں میں آٹھ دوست ممالک کے اعلی عہدیداران نے بطور آبزرور شرکت کی۔


شیئر

Related stories