معاشرے کی افرادی قوت اور ترقی کے عمل کو صحیح راستے پر گامزن کرنے کیلئے جامع پالیسیاں انتہائی ضروری ہیں،پاکستانی صدر ممنون حسین
2017-10-30 18:02:11
اسلام آباد (آ ئی این پی )پاکستانی صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے نوجوانوں کے ہنر مند بنانے کے پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو تجارت اور روزگار کیلئے جدید خطوط پر تربیت فراہم کرنا ہے۔ وہ اسلام آباد میں نوجوانوں کے ہنر کی ترقی کے پروگرام کی تقسیم اعزازت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صرف محنتی اور ذہین نوجوان ملک کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی افرادی قوت اور ترقی کے عمل کو صحیح راستے پر گامزن کرنے کے لئے جامع پالیسیاں انتہائی ضروری ہیں۔