چینی باشندوں کی ہلاکت میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے ،پاکستانی دفتر خارجہ

2017-10-31 17:04:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے دو چینیوں کی ہلاکت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے گی،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چینی حکومت کی حمایت پر شکر گزار ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان دو چینیوں کی ہلاکت کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور چینی حکومت اور متاثرین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی این اے رپورٹ سے دونوں چینیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ حکومت پاکستان واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چینی حکومت کی حمایت پر شکر گزار ہیں ۔


شیئر

Related stories