سی پیک منصوبوں سے ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی،پاک سنیٹر مشاہد حسین سید

2017-11-02 19:24:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آ ئی این پی ) سی پیک  پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ،پاکستانی سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں سے ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دنیا بھر میں ایک کامیاب اور مثالی منصوبے کی حیثیت سے سراہا گیا ہے اور اس کے منصوبوں کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے نتائج انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان منصوبوں کی کامیابی کااعزاز موجودہ حکوموت کوحاصل ہے۔مشاہد حسین نے ملک میں چینی انجینئروں اور کارکنوں کی سیکیورٹی کے جامع انتظامات پر حکومت کوسراہا۔

شیئر

Related stories