مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا واحد حل صرف مذاکرات ہیں، امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری

2017-11-02 19:25:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

  واشنگٹن(آئی این پی )  امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری  نے کہا  ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل صرف    مذاکرات سے ہیں، پاک امریکا  مفادات مشترکہ ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اور امریکا نے مل کر کام کیا تو کیا فائدہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق  امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اعزاز چوہدری نے پاک امریکا تعلقات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  پاک امریکا مفادات مشترکہ ہیں۔ مسئلہ افغانستان کافوجی حل نہیں۔ واحدحل پرامن مذاکرات ہیں۔ مسئلہ افغانستان کا سیاسی حل صرف افغان قوم کے پاس ہے۔ افغانستان میں استحکام کیلئے مل کرکام کرناضروری ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اورامریکا نے مل کر کام کیا تو کیا فائدہ ہوا۔ پاک بھارت مذاکرات کیلئے امریکا اہم کرداراداکرسکتاہے۔اعزاز چوہدری  نے کہا  مسئلہ جموں کشمیرسمیت دیگرمسائل کاواحد حل مذاکرات ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کو ختم کردیا گیا ہے۔ قبائلی علاقوں میں امن لوٹ رہا ہے۔ پاکستان اب بھی خطے میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔  انہوں  نے کانگریس مین جو ولسن اور سینیٹر جانی آئساکسن سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعزاز چوہدری نے پاک امریکا تعلقات اور خطے کے مسائل پر پاکستانی نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔


شیئر

Related stories