پاکستان کا سفارتی اہلکارکے قتل پر افغانستان سے شدید احتجاج

2017-11-07 16:40:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستان نے افغانستان کے شہرجلال آباد میں اپنے قونصل خانے کے سفارتی اہلکار نئیراقبال رانا کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔پاکستانی سفارتکار کو موٹرسائیکل پرسوار دو حملہ آوروں نے ان کی رہائشگاہ کے قریب ایک دکان پرگولی مار کر ہلاک کردیاتھا۔صدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں اس گھنانی کارروائی کی سخت مذمت کی ہے اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے۔وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بھی اپنے پیغام میں غمزدہ خاندان سے تعزیت اور دہشتگردی کی اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے افغانستان کی حکومت پرزوردیا کہ مجرموں کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور افغانستان میں پاکستان کے سفارتی اہلکاروں اور مشنوں کاتحفظ اور سلامتی یقینی بنائی جائے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق  نیئراقبال رانا کا جسد خاکی طور خم بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا ۔ شہید نیئراقبال کی میت وصول کرنے کیلئے طورخم سرحد پر سیکیورٹی کے سخت  انتظامات کئے گئے تھے جبکہ طورخم بارڈر کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا، شہید کے جسد خاکی کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories