چائنا بینک کی کراچی برانچ کا افتتاح

2017-11-08 16:08:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

صدر پاکستان ممنون حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کے  تجارتی ماحول میں بہتری آئی ہے۔ اس سے بنکنگ کی ترقی کے مواقع میسر آئے ہیں ۔ کراچی میں چائنا بینک کی شاخ کے قیام سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ سی پیک  پاکستانی عوام کے لیے ثمرات لا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور  شعبہ بنکنگ  چائنا بینک کی پاکستانی ترقی کے لئے کوششوں میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے ۔ 
پاکستان میں چینی سفارت خانے کے  قائم مقام  انچارج چاو لی جیئن نے کہا کہ مذکورہ پیش رفت سےپتہ چلتا ہے کہ چین کی مالیاتی منڈی پاکستان کی معاشی ترقی پر  اعتماد رکھتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی چائنا بینک اپنی مالیاتی سرگرمیوں کے فروغ سے  چین پاک دوستی اور معاشی ترقی کے لئے نئی خدمات سرانجام دے گا ۔ 

شیئر

Related stories