سی پیک کے تحت لگنے والے پورٹ قاسم پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا

2017-11-10 17:52:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستانی وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار  اویس لغاری نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ  سی پیک کے تحت لگنے والے پورٹ قاسم پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا  ہے ، اس  منصوبے نے آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ کوئلے سے چلنے والے اس منصوبے سے ابتدائی طور پر 120 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،منصوبے کی تکمیل کے بعد 1320 میگاواٹ قومی گرڈ میں شامل ہو گی ۔ اور   اس  اہم پیش رفت پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، پاور ڈویژن کی ٹیم  اور منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔


شیئر

Related stories