پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا یوم اقبال پر منعقدہ تقریب سے خطاب
واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا پیغام پوری پاکستانی قوم کے لئے متاثرکن ہے۔وہ گزشتہ روز یہاں پاکستانی سفارتخانے میں یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، اعزاز چوہدری نے پاکستان کے عظیم فلاسفر،مفقر، دانشور اور شعائر علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،اور انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اردو اور فارسی میں شاعری سے د نیا میں مقام حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری فلسفے اور تصورات میں علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے برصغیر نے مسلمانوں نے نئی روح پھنکی اور نتیجتاً پاکستان وجود میں آیا اس موقع پر علامہ اقبال کی زندگی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر معظم صدیقی نے کہا کہ اقبال کی عزمت کا اندازہ اس کی شاعری اور تحریروں میں لوگوں میں اختیارات کی تقسیم اور منزل کی راہ دیکھانے سے لگایا جاسکتا ہے، انہوں نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کو جگایا جو برطانوی حکمرانوں اور ہندو اکثریت کی آبادی کی ذیادتیوں کا شکار تھے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے بغیر پاکستان کے خواب کو کبھی تعبیر نہیں مل سکتی تھی۔