پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خاتمے کا خواہاں ہے

2017-11-16 15:20:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر کیاقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اتل کھارے  سے ملاقات میں گفتگو

 (آئی این پی) پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ مہارت موجود ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کا خواہاں ہے،اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اتل کھارے نے کہا کہ پاک فوج 1960سے اقوام متحدہ امن مشنز میں شرکت کررہی ہے۔ بدھ کو خرم دستگیر نے اقوام متحدہ کے انڈر سکرٹری جنرل فیلڈ سروسز اتل کھارے سے ملاقات کی، خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کا خواہاں ہے،اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اعلیٰ مہارت موجود ہے، پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی، خرم دستگیر  قیام امن میں خواتین کی شمولیت میں اضافے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ اس  موقع پر  اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل اتل کھارے نے قیام امن مشنز میں پاکستان کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج 1960سے اقوام متحدہ امن مشنز میں شرکت کررہی ہے، اقوام متحدہ امن مشنز کے دوران140پاکستانی فوجیوں نے جان کر قربانی دی۔


شیئر

Related stories