چین پاکستان اقتصادی راہداری کاتعلق پورے پاکستان سے ہے،پاکستانی وزیر داخلہ احسن اقبال
2017-11-16 16:21:45
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ چاروں صوبے، وفاقی حکومت، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے متحد ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احن اقبال نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری کاتعلق پورے پاکستان سے ہے اور تمام وفاقی اکائیاں اس بڑے منصوبے پرکام کی موجودہ رفتار اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں اپنے اپنے حصے سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق مشترکہ تعاون کمیٹی کاا جلاس پیرکو ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، نجی شعبے اورچین کے نمائندے شرکت کرینگے۔