پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کابچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

2017-11-20 15:51:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کراچی(آئی این پی) پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  بچے کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ' بچوں کی تعلیم و تربیت سلامتی اور صحت کے حوالے سے ذمہ داریوں سے  آگاہ ہیں ' بچوں کے تحفظ کیلئے موجودہ قانون سازی کو مضبوط اور نئے  قوانین وضع کئے جا رہے ہیں ' صوبائی حکومتوں نے بھی بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر  اقدامات کئے۔ پیر کو شاہد خاقان عباسی نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے تعاون سے بچوں کی فلاح  و بہبود کو یقینی بنائے گی۔ جلد ہمارے بچوں کو بھی ترقی یافتہ ممالک جیسے مواقع دستیاب ہوں گے۔ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ بچوں کی تعلیم و تربیت ' سلامتی اور صحت کے حوالے سے ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ حکومت  نے بچوں کے حقوق کا قومی کمیشن قائم کیا ہے۔ کمیشن کے تحت بچوں کے حقوق کے تحفظ اور اس حوالے  سے عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موجودہ قانون سازی کو مضبوط اور نئے قوانین وضع کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومتوں نے بھی بچوں  کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے۔ سماجی و معاشی مسائل کے باوجود ہم اپنے قیمتی اثاثے کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔

شیئر

Related stories