پاک چین تذویراتی مذاکرات کا آٹھواں دور اسلام آباد میں شروع ہوگیا

2017-11-21 15:30:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کے سیکرٹری منصوبہ بندی کمیشن شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ، پاکستان اور چین کو دہائیوں پر محیط دوستی پر فخر ہے، اقتصادی راہداری نے دونوں ملکوں کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے متعدد مواقع فراہم کئے ، توانائی بنیادی ڈھانچے اورگوادر کے منصوبے مثبت انداز میں تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پیر کو پاکستان اورچین کے درمیان تذویراتی مذاکرات  کا آٹھواں دور اسلام آباد میں شروع ہوگیا  ہے  جس  میں  دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کاجائزہ  لیا جا رہا ہے ۔  مذاکرات میں پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور چین کے خارجہ امور کے معاون وزیر مذاکرات میں اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کررہے ہیں۔ سیکرٹری منصوبہ بندی کمیشن شعیب صدیقی نے  اپنے افتتاحی کلمات میں کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کو دہائیوں پر محیط دوستی پر فخر ہے اور اقتصادی راہداری نے دونوں ملکوں کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے متعدد مواقع فراہم کئے ہیں۔سی پیک کے تحت منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے سیکرٹری منصوبہ بندی کمیشن نے کہاکہ توانائی بنیادی ڈھانچے اورگوادر کے منصوبے مثبت انداز میں تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔


شیئر

Related stories