پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

2017-11-21 17:34:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور چین کے تذویراتی تعاون کومزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چین اور پاکستان ائرن برادر ہیں، ترقی اورخوشحالی کیلئے پاکستان اور چین کا پرامن ہمسائیگی کاوژن مشترک ہے ، سی پیک کے تحت توانائی اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر پیشرفت تیزی سے جاری ہے۔منگل کو  پاک چائنہ سٹریٹیجک مذاکرات کے لیے آنے والے  چین کے نائب  وزیرخارجہ کانگ یو ان یونے  اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہائوس میں  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ملاقات میں  کانگ یو ان یو نے چین کے وزیراعظم کی طرف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور چین کے بنیادی مسائل پرپاکستان کی حمایت کو سراہا ۔چین کے نائب وزیرخارجہ کانگ یو ان یو نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انیسویں کانگریس کی کامیابی پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے چینی قیادت کو مبارکباد کے خط پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع  پر  چین اورپاکستان کو آئرن برادر قراردیتے ہوئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے چینی وزیراعظم کے نیک خواہشات کے پیغام پر کانگ یو ان یو کا شکریہ ادا کیا ۔چین کے نائب وزیرخارجہ پاکستان چین تذویراتی مذاکرات کے آٹھویں دورکیلئے پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح رابطوں ، سی پیک، تجارت ،سلامتی ،خطے اور افغانستان کی صورت حال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک کے تحت توانائی اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر پیشرفت تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے سی پیک کے تحت انسانی وسائل کی ترقی ،تعلیم ،صحت اور دوسرے منصوبوں میں تعاون کومزید مربوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کافائدہ عام آدمی تک پہنچے۔وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور چینی سفیر بھی شامل تھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی نائب وزیر خارجہ کانگ ژن ژو کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی شعبے میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


شیئر

Related stories