ڈی ایٹ رکن ملکوں کے شہری ہوابازی سربراہان کی 2روزہ کانفرنس(آج) شروع ہوگی

2017-11-26 16:46:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آ ئی این پی ) ڈی ایٹ ممالک کے شہری ہوا بازی کے سربراہوں کی دو روزہ کانفرنس(آج) پیر کو  اسلام آباد میں شروع ہوگی، شہری ہوابازی کے ادارے نے کانفرنس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں،کانفرنس میں بنگلہ دیش ،مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکی سمیت ڈی  ایٹ ممالک کے شہری ہوا بازی کے سربراہان شرکت کرینگے۔ڈی ایٹ ممالک کو درپیش شہری ہوا بازی کے مسائل اور اس شعبہ میں مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیلئے مختلف اجلاس ہوں گے۔شرکا شہری ہوابازی کی اہمیت اس صنعت کی صورتحال، تحفظ سے متعلق ٹاسک فورس، ڈرون سیفٹی اور قواعد و ضوابط پر بھی غور کریں گے۔کانفرنس میں شریک ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے، مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔


شیئر

Related stories