تیسراچین پاکستان اقتصادی راہداری میڈیا فورم اسلا م آباد میں شروع
2017-11-27 17:59:50
اسلام آباد (آئی این پی ) تیسرا چین پاکستان اقتصادی راہداری میڈیا فورم اسلام آباد میں شروع ہو گیا ،فورم میں اقتصادی راہداری میں تعاون کیلئے میڈیا کے ذریعے اطلاعات اور ثقافتی راہداری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔اس موقع پر بحری امور کے وزیر سینیٹر میر حاصل بزنجو اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب، اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید اور پاکستان میں چین کے سفیر یاو جینگ اظہار خیال کریں گے