وزیراعظم اورسعودی فرماں رواکا مختلف شعبوں خصوصا دفاع میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

2017-11-28 16:28:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ریاض (آئی این پی ) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیاہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین سے ریاض کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کرنے پر بھی غورکیا۔وزیراعظم نے خطے میں امن واستحکام کیلئے سعودی قیادت کی کوششوں کوسراہا اور اس سلسلے میں پاکستان کے مکمل تعاون کایقین دلایا۔سعودی فرماں روا نے ملک سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔وزیراعظم نے انتہاپسندی اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی صورت میں اسلامی ممالک کے مشترکہ پلیٹ فارم کیلئے سعودی ولی عہد کی کوششوں کی تعریف کی کیونکہ ان سے اسلام کی حقیقی روح کو نقصان پہنچ رہاہے۔انہوں نے سعودی عرب کے ویژن2030 کے تحت قومی اقتصادی ترقی کے منصوبے کو سراہا اوراس کے حصول میں پاکستان کی ٹیکنیکل اور انسانی وسائل کی معاونت کو بھی سراہا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اوراتحاد میں شامل دیگرممالک پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں۔اس سے پہلے ریاض میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خرم دستگیر نے سعودی عرب اوراتحاد کے رکن ملکوں کو پاکستان کی طرف سے مشترکہ مفاہمتی لائحہ عمل کی حمایت اور تعاون کا یقین بھی دلایا۔وفاقی وزیر نے دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کی طرف سے اشتراک عمل کی کوششوں کااعتراف کیا اور ان کوششوں کوسراہا۔انہوں نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور بڑے پیمانے پر جانی اورمالی نقصان کے باوجود پاکستان کے مسلسل عزم کواجاگر کیا۔

 


شیئر

Related stories