پشاور حملے کے ذمے داران کو کٹہرے میں لانا ہوگا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
2017-12-02 16:33:21
پشاور حملے کے ذمے داران کو کٹہرے میں لانا ہوگا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پشاور زرعی تربیتی انسٹیٹیوٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹھہرے میں لانا ہوگا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ پشاور حملے میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور شہدا و زخمیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے پشاور زرعی ڈائر یکٹوریٹ پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 11افراد شہید جبکہ پاک فوج کے اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے ،پاک فوج نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔