صدر مملکت ممنون حسین کی پشاور میں دہشت گردی کی مذمت 'شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت پاکستانی
2017-12-02 16:39:21
اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے پشاور میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ان بچی کچھی کارروائیوں پر جلد قابو پالیا جائے گا'۔سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف موثر کاررواوی قابل تحسین ہے۔'قوم کے حوصلے جوان ہیں ۔'ہر قسم کے چیلنج کو جوانمردی سے نمٹا جائیگا۔ صدر ممنون حسین نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے ۔