وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شنگھائی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب

2017-12-02 16:54:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 سوچی (آئی این پی )پاکستانی  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا، ایس سی او کا رکن بننے پر فخر ہے، بھارت کو بھی ایس سی او کی رکنیت ملنے پر مبارک باد دیتے ہیں،شنگھائی تعاون تنظیم تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور  افغانستان میں امن کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں، سی پیک کی تکمیل شنگھائی تعاون تنظیم کے وژن کی عکاس ہے،پاکستان  منصوبے  کو تنظیم کی چھ بڑی تجارتی راہداریوں سے منسلک کرنے کا خواہشمند ہے ،پاکستان توانائی کے شعبے میں علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے کاسا1000اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبوں پرعملدرآمد کررہاہے۔روس کے شہر سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بیس کروڑ سے زائد صارفین کی منڈی، وسیع تر کاروباری مواقع اور جدید بنیادی ڈھانچے کے ساتھ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے باہمی ا ور مفید تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ تنظیم کی مکمل رکنیت کادرجہ ملنے کے بعد پاکستان اسے مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے پرعزم ہے کیونکہ اس فورم میں عالمی وعلاقائی تجارت اوراقتصادی سرگرمیوں کے شاندار امکانات ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کاآغاز ہے اور یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر مبنی منشور کیلئے بڑامعاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کو تنظیم کی چھ بڑی تجارتی راہداریوں سے منسلک کرنے کا خواہشمند ہے جس سے یورپ، وسطی ایشیا، چین اور جنوبی ایشیا کے درمیان زمینی اورسمندری رابطوں کے قیام کے دیرینہ ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔


شیئر

Related stories