امریکی وزیر دفاع پاکستان پہنچیں گے' ترجمان پینٹا گون
2017-12-02 17:02:10
لاہور(آئی این پی) امریکی وزیر دفاع جمیز میٹس مشرق وسطیٰ، مغربی افریقا اور جنوبی ایشیا کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ترجمان پینٹا گون کے مطابق جیمز میٹس چار دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔امریکی وزیر دفاع وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دوسرے حکام سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر جیمز میٹس کا دورہ انتہائی اہم ہے۔پاکستانی حکام سے مذاکرات میں خطے اور خاص طور پر افغانستان میں قیام امن کا موضوع ایجنڈا پر سرفہرست ہو گا۔ پاکستان امریکی وزیر دفاع کے سامنے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔