پی این ایس سیف کی طرف سے شنگھائی بندرگاہ پر استقبالیہ

2017-12-02 19:16:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

پی این ایس سیف کے کمانڈر کیپٹن شہزاد اقبال تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

پی این ایس سیف کے کمانڈر کیپٹن شہزاد اقبال تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

 چین میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

چین میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

چین میں پاکستانی سفیر جناب مسعود خالد ، چین کے  رئیر ایڈمرل وانگ جیان شن اور کیپٹن شہزاد اقبال کے ہمراہ پاک چین دوستی کیٹ کاٹ رہے ہیں

چین میں پاکستانی سفیر جناب مسعود خالد ، چین کے  رئیر ایڈمرل وانگ جیان شن اور کیپٹن شہزاد اقبال کے ہمراہ پاک چین دوستی کیٹ کاٹ رہے ہیں

پاکستان نیوی کے بحری جہاز کے عملے  نے شنگھائی میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔  یہ رنگا رنگ تقریب   چین میں شنگھائی کی بندرگاہ پر  لنگر انداز پاکستان نیوی کے بحری جہاز سیف پر منعقد کی گئی ، پی این ایس سیف پانچویں پاکستان نیوی اور  چائینیز  نیوی کی دو  طرفہ  سمندری مشقوں کے حوالے سے خیر سگالی  اور مشقوں میں شرکت کے لئِے شنگھائی پہنچا  ہے ۔  استقبالیہ  تقریب کے مہمان خصوصی  چائینیز نیوی کے رئیر ایڈمرل جناب وانگ جیان شن تھے ۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خالد اور شنگھائی  میں پاکستانی کونسلر جنرل جناب نعی٘م خان نے بھی شرکت کی ۔  پی این ایس سیف کے  کمانڈر نے اس موقع پر چائینز نیوی  کی طرف سے پاکستان نیوی کے جہاز سیف اور اسکے عملے کے پر تپاک استقبال پر  انکا شکریہ ادا کیا اور پاکستان نیوی اور چائینیز نیوی کے دوستانہ تعلقات پر بات کی ۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر جناب مسعود خالد نے کہا کہ یہ بندر گاہ پاکستان اور چین کے  دوطرفہ تعلقات میں بڑی اہمیت کی حامل ہے جو کہ آپس کے اعتماد ، برابری اور تعاون کی بنیاد ہے اس موقع پر  سفیر جناب مسعود خالد ، رئیر ایڈمرل وانگ جیان شن اور کمانڈر کیپٹن شہزاد اقبال نے مل کر پاک چین دوستی کیٹ کاٹا ۔ استقبالیہ میں حکومتی افسران ، ڈپلومیٹس ،  چائینیز نیوی کے سینئر آفیسران  اور پاکستانی کیمونٹی شنگھائی کی کئی شخصیات نے شرکت کی ۔


شیئر

Related stories