پاکستان اور روس کا مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے معاہدے پردستخط
2017-12-03 17:48:14
ماسکو (آئی این پی ) پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس نے اپنے مشترکہ مذاکراتی عمل میں نئے موضوعات شامل کئے ہیں جن میں آزادانہ تجارت، پاکستانی طلبا کے لئے روس کے ویزوں کی تعداد میں اضافہ اور بنکاری اورکسٹم کے شعبے میں تعاون شامل ہیں۔انہوں نے یہ بات ماسکو میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے پانچویں اجلاس کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔خرم دستگیر نے کہاکہ دونوں ملکوں نے جاری مذاکرات میں پیش رفت کی رفتار تیز کردی ہے جس سے روس کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔فریقین نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید اضافے کے معاہدے پردستخط کئے۔