خواہش ہے کہ ایران بھی سی پیک میں ہمارے ساتھ ہو

2017-12-06 19:02:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار  رانا تنویر حسین کی ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست  سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار  رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایران کے ساتھ انتہائی گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں' ہر مشکل میں ایران کی امداد کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے' خواہش ہے کہ ایران بھی سی پیک میں ہمارے ساتھ ہو۔ بدھ کو رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین  نے کہا کہ  ایران کے ساتھ انتہائی گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی  ہے۔ ہر مشکل میں ایران کی امداد کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔  سی پیک خطے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا خواہش ہے کہ ایران بھی سی پیک میں  ہمارے ساتھ ہو۔ 


شیئر

Related stories