دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ملک سے دہشت گردگروپوں کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے ،اعزاز چوہدری

2017-12-06 19:14:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ملک سے دہشت گردگروپوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا  ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کامیابیاں حاصل کی ہیں ،پاک امریکہ تعلقات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری اور سینیٹر کوری گارڈنر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور پاکستان امریکہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔اعزاز چودھری نے کہا کہ پاک امریکہ شراکت داری مشترکہ اسٹریٹجک اور علاقائی مقاصد کے حصول کے لئے بہت اہم ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہاکہ پاکستان  نے امریکہ کو افغانستان  میں اپنی امن کی خواہش سے آگاہ کیا ہے  اور صرف مجموعی سیاسی عمل سے ہی  مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انھوںنے کہاکہ  پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ملک سے دہشت گردگروپوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا  ہے ۔اس موقع پر سینیٹر کوری گارڈنر نے بھی خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔


شیئر

Related stories