پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ،انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3روپے مہنگا
کراچی (آئی این پی) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں 3روپے اضافے کے باعث اب 108 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 109روپے 50 پیسے ہوگئی' ترجمان اسٹیٹ بنک نے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں دبائو آتا رہتا ہے' ڈالر کی قیمت میں اگر زیادہ اضافہ ہوا تو مداخلت کرینگے' انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جمعہ کو انٹربینک میں امریکی ڈالر تین روپے مہنگا ہوگیا۔ اضافے کے بعد امریکی ڈالر 105 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 108روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 109 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں دبائو آتا رہتا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تو مداخلت کرینگے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔