جھنگ میں ایل این جی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا
جھنگ (آئی این پی)پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حویلی بہادر شاہ میں ایل این جی سے 1263 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا ' پلانٹ سے 810 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا پہلا مرحلہ 19 ماہ میں مکمل ہو گا ' مجموعی طور پر 26 ماہ میں بجلی گھر 1263 میگا اٹ بجلی پید اکرنا شرو ع کر دے گا ' منصوبے پر 94 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ہفتہ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حویلی بہادر شاہ میں پنجاب پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ وز یر اعلیٰ پنجاب بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ منصوبے سے 1263 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پلانٹ سے 810 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا پہلا مرحلہ 19 ماہ میں مکمل ہو گا۔ مجموعی طور پر 26 ماہ میں بجلی گھر 1263 میگا واٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔ 1263 میگا واٹ بجلی مائع قدرتی گیس سے پیدا کی جائے گی۔ منصوبہ 94 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔