حکومت نے انتخابات کے وقت کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ہیں،پاکستانی وزیردفاع خرم دستگیر خان
2017-12-09 15:54:14
گوجرانوالہ (آئی این پی )پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے انتخابات کے وقت کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ہیں اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔گوجرانوالہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کی مدد اور سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کا بڑی حد تک خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔خرم دستگیر خان نے کہاکہ صنعتی یونٹوں کو بجلی اور گیس بلا تعطل فراہم کی جارہی ہے جس سے پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی ۔