سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ
2017-12-10 16:40:01
اسلام آباد (آئی این پی) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے' نیول چیف ترکش نیول فورسز کی مختلف تنصیبات کا دورہ کریں گے' نیول چیف ترک قومی دفاع کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کریں گے' نیول چیف کے دورے سے دونوں ملکوں کی بحری شراکت داری میں مزید وسعت آئے گی۔ اتوار کو نیول چیف ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ترکش نیول فورسز کی مختلف تنصیبات کا دورہ کریں گے۔ نیول چیف ترک قومی دفاع کے اعلیٰ عہدیداروں اور کمانڈر ترکش نیول فورسز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نیول چیف کے دورے سے دونوں ملکوں کی بحری شراکت داری میں مزید وسعت آئے گی۔