پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں،حکومت افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے، امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری

2017-12-12 16:29:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد(آئی این پی ) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں،حکومت افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔  ایک  انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے گزشتہ 128 واقعات میں سے 125 کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کا 43فیصد سے زائد علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں اور حقانی اور طالبان اپنے مقاصد کے حصول کے لیے انہی علاقوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہا ہے اور افغانستان سے بھی ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔

شیئر

Related stories