آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے حکومت کی کوششوں کو سراہا
2017-12-12 16:31:25
اسلام آباد (آ ئی این پی ) آئی ایم ایف کے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں مالیاتی امور بارے پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر سے ملاقات کی ۔وفد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی سے پاکستانی معیشت کے مختلف پہلوئوں ،اس کی ترقی اور اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کر دار کی تعریف کی ۔وفد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے محرکات اور اس حوالے سے حکومت کی کوششوں کو سراہا ۔ وفدنے گزشتہ سال کی تیز تر اقتصادی ترقی کی تعریف کی جس کا سلسلہ اس سال بھی جاری رہا اور یہ ترقی پائیدار اور مستحکم معیشت کی بنیاد بنی ۔وفد کے ارکان نے سمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے متعلق قانون سازی کے آغاز میں ایف بی آر کے کر دار کا بھی خیر مقدم کیا ۔